نوشہرہ: یوم شہداء پر  پولیس کے   چاک چوبند دستوں  کی  شہداء کے قبروں پر حاضری ، پھول چڑھائے

116

نوشہرہ، 4 اگست(اے پی پی): ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بھی 04 اگست یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت واحترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین،ایس ڈی پی  اوس  اورنوشہرہ پولیس کے چاک چوبند دستوں نے شہداء کے قبروں پر حاضری ، سلامی دیکر پھول چڑھائے اور دعائیں کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ  نجم الحسنین نے کہاکہ شہدائے پولیس نے وطن عزیز کی سربلندی اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان پولیس برادری کا حصہ ہیں اور آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ شہداء کے تمام مسائل تر جیحی بنیادو ں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ   نجم الحسنین نے کہا شہداء کے ورثاء کے نام پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ اور نوشہرہ پولیس کو آپ کی قربانی پر فخر ہے۔ آپ نے ملک وقوم اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنوں کو کھویا ہے لیکن اس کے باوجود آپکے جذبے،جرات اور احساس ذمہ داری میں کمی نہیں آئی ہمیں ہی نہیں پوری قوم اور بالخصوص پولیس فورس کو آپ پر فخر ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین