بہاولنگر: یوم استحصال کشمیر پر مختلف تقاریب کا انعقاد، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش

116

بہاولنگر، 05اگست(اے پی پی): ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ڈی پی او قدوس بیگ اور اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد کی قیادت میں مرکزی ریلی بلدیہ چوک سے نکالی گئی، جس دوران مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریلی میں طلبا اساتذہ مختلف محکموں کے افسران و ملازمین، ریسکیو اہلکاروں، تنظیموں  اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔

 مظاہرین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ رکھی تھیں جبکہ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرا کر زبردست نعرے بازی  بھی کی۔

 مظاہرین نے  اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کےلئے اپنے قراردادوں پر عمل کروایا جائے۔ ریلی میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خصوصی اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وی این ایس ، بہاولنگر