پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی

94

پشاور، 5 اگست(اے پی پی):اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اس بار 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو بتایا جاسکے کہ کشمیری عوام کیساتھ بھارتی حکومت کا رویہ کیسا ہے اور وہ کیسے ظلم و بربریت سے ایک مسلمان قوم کو دبائے بیٹھے ہیں، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی کوششوں سے ہی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سےاس  مسئلہ پر دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے آواز اٹھائی گئی اور امید ہے کہ جلد ہی کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائینگی اور جلد ہی کشمیری عوام اپنے خطے کو بھارتی تسلط سے آزاد کرالینگے۔

وی این ایس ، پشاور