پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوںکو تنہانہیں چھوڑیں گے؛رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی

97

کوئٹہ،05اگست ( اے پی پی ):پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور بربریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضاوں میں سانس لیں گے ،پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیںانہیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قومی خبر رساں  ایجنسی “اے پی پی نیوز “سے بات چیت کرتے ہوئے مبین خان خلجی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے،  بھارت مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے لیکن وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے اٹھایا ہے پاکستان حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوںکو تنہانہیں چھوڑیں گے اورانکی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب کشمیرآزادہوگا اور کشمیر کے عوام کھلی فضاءمیں سانس لیں گے۔

اے پی پی / محمد بلال اعوان/حامد