وزیر اعظم کی موثر حکمت عملی کے باعث کاروبارزندگی جلد معمول پر آگیا: عبدالعلیم خان

93

لاہور،7 اگست (اے پی پی): سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کاروبار زندگی بحال ہونے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تمام شعبوں کی بحالی خوش آئند امر ہے،وزیر اعظم کی موثر حکمت عملی کے باعث کاروبارزندگی جلد معمول پر آگیا، مشکل حالات میں لوگوں نے بھی ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

اپنے  ویڈیو  پیغام  میں سینئر وزیر پنجاب  نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے معمول پر آنے سے معیشت کا پہیہ تیز ہوگا۔ عمران خان کی سوفٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ شہریوں کو ابھی بھی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ خطرے سے بچنے کیلئے احتیاط کے تقاضوں کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں حالات کہیں بہتر رہے ،عید پر سوفٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کارگر ثابت ہوئی۔حکومت اور عوام نے مل کر مشکل حالات کا احسن انداز میں سامنا کیا۔

وی این ایس ، لاہور