تھرپارکر: موں سون کا آغاز، بیشتر علاقوں میں تیز  اور ہلکی بارش  جاری

187

تھرپارکر، 07 اگست (اے پی پی ):  موں سون کی بارشوں کا سسٹم تھر میں داخل ہو گیا ہے، تھرکے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش  برس رہی ہے۔  تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر، ڈیپلو، ویرواہ ،ڈانودانھل ،اسلام کوٹ ،ھوتھیر اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات تھرپارکر کے مطابق ننگرپارکر سے بارش کا سسٹم تھر بدیں ٹھٹہ تک پہنچ رہاہے ۔

وی این ایس ، تھرپارکر