لاہور،07 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے ملاقات کی اور واسا کی کارکردگی و لاہور کے شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بہت ساری بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے،لاہور کے شہریوں تک صاف ستھرے پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے حکومت بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل علاقوں میں پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا کی استدکارکوبڑھا رہے ہیں ، واساکے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل کیلئے آئندہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لاہورمیں نکاسی آب کے نظام کومزید بہترکیاجارہاہے۔
وی این ایس، لاہور











