گھوٹکی، 08 اگست (اے پی پی ): میونسپل کمیٹی کے سامنے آم کی دوکان میں دھماکہ ہونے سے دو بھائی، ایک ملازم اور صفائی پر معمور خاکروب سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں شہریوں کی مدد سے بروقت میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا ،واقعہ کے بعد پولیس اور رینجر نے علاقے کو سیل کردیا ہے ۔ وی این ایس، گھوٹکی
دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق فروٹ کے گودام میں ہونے والہ دھماکہ ( کیلشم کاربائیڈ ) کارپٹ کا ہے جو آموں کی پیٹی میں آم پکانے کے لئے رکھا ہوا تھا بارش کے باعث پانی گودام میں جانے کی وجہ سے نمی ہوئی جس کے باعث کارپیٹ ( کیلشم کاربائیڈ ) پھٹنے سے معمولی دھماکہ ہوا جس کے باعث دوکان پر موجود مزدور معمولی زخمی ہوئے ہیں، موقع پرموجود بم ڈسپوزیبل ٹیم کے مطابق بظاہر یہ کوئی بم دھماکہ نہیں تھا۔
زخمی ہونے والوں میں دو بھائی محمد یوسف اور محمد زاہد جبکہ راہگیر محسن اور میونسپل کمیٹی کا ملازم غلام حسین شامل ہیں۔
وی این ایس، گھوٹکی











