پشین،08 اگست (اے پی پی ):سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی چوتھی برسی کے موقع پر پشین بارایسوسی ایشن میں تعزیتی سمینار منعقد ہوا جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نورخان ترین، ایڈووکیٹ پشین بار کے جنرل سیکرٹری نصیراحمد خان ایڈووکیٹ ، ایڈوکیٹ عبدالعلی عادل ، ایڈووکیٹ عبدالمناف خان بادیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ 8 اگست 2016 کے واقعے میں جوڈیشلی اور قانون کے میدان میں صوبہ بلوچستان بلخصوص بیلٹ کو ایک ہی لمحے میں پچاس سال پیچھے دھکیل دیاہے، وکلاء نے ہمیشہ ظالم کے بجائے مظلوم کاساتھ دیا ہے، ملک میں مارشل لاء اور آمریت کے مقابلے میں جمہوریت کاساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت صوبہ بھرکے سینئر ترین وکلاء کو شہید کیا ، وقت کے حکمران اور بالادست قوتیں وکلاء کے جمہوریت پسندی انصاف کے سلسلے میں ان کے جدوجہد سے خوفزدہ ہیں، وکلاء نے ملک میں آئین اور قانون کے حکمرانی، پارلیمنٹ کے بالادستی کےلئے جدوجہد اور قربانیاں دی ہے، وکیل کے ہاتھ میں قلم ہے، ہر آمریت کا مقابلہ کرکے جمہوری اداروں کے مضبوطی کےلئے اپنا کردار اداکیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ 8 اگست ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، وکیل ہر ظالم کے خلاف حقائق اور سچ کی آواز کوبلند کرینگے، شہداء 8 اگست کے شہیدوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ 8 اگست کے شہیدوکلاء کےغم کو صدیوں بعد بھی بھلایانہیں جاسکتاہے ، سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کے سوگ میں پشین بار پر سیاہ جھنڈے لگادئیے گئے ہیں۔
وی این ایس، پشین











