بورےوالا: اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام  میں  سیکورٹی انتظامات  کا جائزہ لیا گیا

108

بورےوالا،08 اگست (اے پی پی ):محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے میونسپل کارپوریشن میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانیوالے انتظامات  کا جائزہ لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محرم الحرم کے دوران تمام تر ممکنہ انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے موثر پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں  سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین، صدر بار ایسوی ایشن نوید چیمہ، جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،مولانا محمد یاسر راشدی،مولانا زبیر گورداسپوری،سید نسیم نقوی،ریسکیو 1122 کے انچارج ظفر مہدی اور دیگر شخصیات کے علاوہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔

وی  این ایس، بورے  والا