صوابی ، 09 اگست (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ،اس دوران اسپیکر نے شجرکاری مہم کی تقریب میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر 13 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے تقریب کے شرکاء اور ضلع صوابی کی تمام عوام سے اپیل کی کہ آنے والی مہم میں میں اپنے تمام بچوں کو جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہوں ان کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور محکمہ صحت اور پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
تقریب کے شرکاء میں ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد صاحب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی صاحب، ایم پی اے عاقب خان ، عبدالکریم مشیر وزیر اعلی، ڈیڈک چیئرمین رنگیز خان، اسسٹنٹ کمشنر صوابی اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
اے پی پی /صوابی/ھامد











