صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند  ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ

270

کوئٹہ، 09 اگست (اے پی پی): پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف و صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند  نے  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے ہمراہ پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کو حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند  نے  ا س موقع پر  کچھی ، خضدار ، سبّی اور تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایات کی  اور کہا کہ  عوام کی جان و مال  کیلئے  ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ انہوں نے  کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ  ہیں  ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، عوام کی جان و مال کے لئیے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

اے پی پی /کوئٹہ/حامد