پشاور؛ تحصیل باڑہ میں شجرکاری مہم کا تنازعہ ختم ، 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے

208

پشاور، 9اگست(اے پی پی): تحصیل باڑہ علاقہ منڈے کس میں شجرکاری مہم کا تنازعہ ختم ہوگیا اور مقامی شہری پودے لگانے پر رضامند ہوگئے۔ اس تنازعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور مقامی شہریوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے اور تنازعہ بخوبی حل ہوگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ محکمہ جنگلات عملہ، ٹائیگرز فورس رضارکار اور ضلعی انتظامیہ عملہ نے پودے لگانا شروع کردیا ہے جبکہ تحصیل بھر میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

 ڈی سی خیبر کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری کی اراضی پر مقامی شہریوں کاتنازعہ تھا جس کی وجہ سے آج شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور مشتعل شہریوں نے پودے اکھاڑدئیے تھے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد