بورے والا : ٹریفک حادثہ میں دو بھائی جان بحق،ایک شخص زخمی

126

 

بورے والا،12 اگست(اے پی پی ): لڈن روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو حقیقی بھائی جان بحق جبکہ   ایک شخص زخمی  ہو گیا ہے  ،جسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

 ریسکیوذرائع   کے مطابق  لڈن روڈ پر 461/ای بی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے اوور ٹیکنگ کے دوران سامنے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دو موٹر سائیکل سوار حقیقی بھائی شوکت اور ماجد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ  ایک   شخص  زخمی   ہو  گیا ہے  ،جان بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس   کے مطابق  بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔

وی این ایس،بورے والا