مظفرگڑھ: تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، تین مسافر شدید زخمی  

161

مظفرگڑھ،12 اگست (اے پی پی ):  تحصیل علی پور میں    ملتان روڈ  پر  ہیڈ پنجند روڈ کالج چوک کے قریب تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے  کے باعث تین مسافر شدید زخمی  ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری اور موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو  1122 کےجوانوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل علی پور ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔