کوہلو؛ لیویز فورس کی جانب سے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل جشن  آزادی  فلیگ مارچ

173

کوہلو،13 اگست (اے پی پی ): : جشن آزادی کی مناسبت سے ضلع بھر میں  تقاریب اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیویز فورس کی جانب سے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی۔

رسالدار میجر شیر محمد مری  کی  قیادت میں فلیگ مارچ لیویز لائن سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس لیویز لائن میں آکر اختتام پذیر ہوئی، فلیگ مارچ کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے، فضاء پاکستان زندہ باد اور ملی نغموں سے گونج اٹھا۔

دوسری  جانب   مہتمم جامعہ فیاض العلوم کی جانب سے شہر میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی ،  ریلی میں مدرسے کے ننھے طلباء سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ننھے طلباء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔