سکھر۔13اگست (اے پی پی ): کرونا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں لازمی ہیں، حکومت کی جانب سے وائرس کے خاتمے کے لیے بنائے گئے اصول اور طریقہ کار SoPs کے لیے عوام میں آگاہی شعور بیدار کرنا اہم ہے۔ اس حوالے سے مقامی ترقیاتی تنظیمں عوام الناس میں شعور آگہی بیدار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں، سرسو حکومت پاکستان کی بنائی گئی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NCOC) کی جانب سے کرونا وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں ساتھ کھڑی ہے، یہ بات سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو نے کی۔
تفصیلات کے مطابق سرسو مقامی سطح پر بنائی گئی تنظیموں کے تحت اس حوالے سے عوام میں آگہی مہم چلا رہی ہے جس کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ سندھ کے دس اضلاع میں ایک باضابطہ معاہدہ بھی طے ہوا ہے جس کے تحت ان اضلاع میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کاری کے ذریعے یونین کونسل سطح پر بنائی گئی، لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (ایل ایس اوز) اور دیہاتی تنظیموں کے نمائندوں کو کرونا کے حوالے سے تربیت کروا کر آگہی مہم اور مواد مہیا کر کے گاو ¿ں کی سطح پہ سماجی تحرک اور آگہی مہم پر مبنی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سرسو کے چیف کا کہنا تھا کہ سندھ کے دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کرونا کے حوالے سے سماجی تحرک اور آگہی پیدا کرنے کے معاہدوں کے تحت یہ سرگرمیاں مئی 2020 سے جاری ہیں ، ابتدائی طور پر مقامی تنظیموں کے نمائندوں کی کرونا کے بچاو ¿ کے لیے تدابیر اور روکتھام کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے تربیت کرائی گئی اور شائع کردہ آگئی مواد بھی تقسیم کیا گیا، اس وقت بھی مقامی تنظیموں کے تربیت یافتہ نمائندگان اس وبا کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف تربیتی سیشنس کروا رہے ہیں۔
سرسو وبا کے روک تھام کے لیے معلومات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتی تنظیموں ، مقامی آبادیوں سے کرونا کے حوالے سے آ گہی تربیت اور مختلف بچاو ¿ کے طریقہ خاص طور پر سماجی فاصلہ، صحیح طریقے سے ہاتھوں کو دھونا ، عملی طور پر سرگرمیاں کرائی جارہی ہیں،تربیت یافتہ کارکنان کرونا کے شکی مریضوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ محکموں کو ارسال کر رہے ہیں ، گاو ¿ں گاو ¿ں جاکر ملاقاتیں کرکے آگہی مواد تقسیم کرنا اور آویزاں کیا جا رہا ہے ۔سرسو کی جانب سے مہیا کردہ معلومات کے مطابق اب تک دس اضلاع ،شکارپور ،جیکب آباد ، کشمور ،لاڑکانہ ،قمر شھداد کوٹ ،خیرپور ،بدین ،ٹھٹہ ،سانگھڑ اور میرپور خاص میں 4242 سیشنز اور 8535 آگہی مواد تقسیم کیا جا چکا ہے،جس سے مقامی سطح پر کرونا وائرس اور اس سے بچاو ¿ کے طریقے کار کے بارے میں معلومات، شکی کیسز کی تیسٹ میں اضافہ اور عوامی ردعمل میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔











