ملتان ،17 اگست (اے پی پی ):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال خاں کو ایک کروڑ 54لاکھ 18ہزار مالیت کا ڈرافٹ دیا اس رقم سے سائلین اور وکلاء کیلئے ملتان شجاع آباد اور جلالپور کی عدالتوں کے باہر پینے کیلئے واٹر کولرز لگائے جائینگے۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ واش روم تعمیر ہونگے اور سائلین اور وکلاء کو سہولیات دینا میرا مشن ہے ۔ اس موقع پر سینئر جج لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹرجسٹس سردار محمدسرفراز ڈوگر رجسٹرار بہادرعلی خان رجسٹرار جوڈیشری مشتاق احمد بودلہ صدر و جنرل سیکرٹری بار سمیت دیگر موجودتھے۔
وی این ایس ،ملتان











