وہاڑی؛ محر م الحرام  کی سیکیورٹی صورتحال  کا جائزہ  لینے  کیلئے   سیکورٹی   اداروں  کا   فلیگ مارچ

163

وہاڑی،17 اگست(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کے زیرقیادت محر م الحرام کے دوران سیکیورٹی

انتظاما ت کو مزید مؤثر بنا نے، امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنےاور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے سرکل بوریوالا پولیس کا فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او بوریوالا شمس الدین،مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس,ایلیٹ فورس اور حیدر اسکواڈ کے دستوں نے شرکت کی۔

فلیگ مارچ شہر  مختلف راستوں سے ہوتا ہو ا  واپس ڈی ایس پی آفس آکر اختتام پذیر ہوا۔

 ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا  اس  موقع  پر کہنا تھا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیادی مقصد علاقہ میں محر م الحرام کے دوران سیکیورٹی کو مؤثر بنانا ، امن و اما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ شر پسند عنا صر اپنے مذموم مقاصدمیں کا میاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ  محر م الحر ام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات  کیے گئے ہیں۔اس دوران ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ایس ڈی پی او بوریوالا شمس الدین کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔

اے پی پی /وہاری/نورین