ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد حسن رضاخان کا محرم الحرام کے حوالے سے شجاع آباد اور جلالپور پیر والا کا دورہ

89

ملتان 18اگست (اے پی پی )؛ڈی سی اور سی پی او  نےشجاع آباد میں امام بارگاہ امامیہ اور حسینیہ کابھی وزٹ کیا جلالپور پیروالا میں امام بارگاہ پیر قتال اور امام بارگاہ قائم آل محمد کا دورہ بھی کیا ڈی سی اور سی پی او نے عزاداری کے جلوس کے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام انتظامات مربوط بنائےجاررہے ہیں عزاداری کے جلوسوں کے روٹس کی مرمت،صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے میپکو کو عاشورہ کے موقع شام کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے عامر خٹک نے کہا کہ کورونا وائرس کے بچاو کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔

مجالس کے منتظم ایس پی صدر ڈویژن راو نعیم شاہد،اے سی شجاع آباد محمدزبیر،اے سی جلالپورپیروالاغلام سرور اور ایس ڈی پی او سنگھار ملک بھی ہمراہ تھے ۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء ماسک استعمال کریں گے جلوسوں پر بھی سینی ٹائزر ملے پانی کا سپرے کیا جائے گا اسی دوران سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے

مجالس کے منتظمین کو بھی میٹل ڈیٹکر دئے جائیں گے سی پی او محمدحسن رضا خان نے کہا کہ محرم کے موقع پر مجالس اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو چوکس کردار ادا کرنا ہو گا مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے امن کمیٹی کا کردار انتہائی مثالی ہے پولیس ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے سی پی او کی پولیس افسران کو جلوسوں کے روثس کے اطراف میں سرچ آپریش جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی محمد حسن رضا خان کی مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرنیوالے ہر فرد کی تلاشی کی بھی ہدایت جاری کی

مجالس کے منتظمین اورلائسنس داران کی پولیس اور انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔