پنڈی بھٹیاں؛مسافروں کو مہنگے داموں اشیاء  فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

85

پنڈی بھٹیاں،19 اگست (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ نے   لاہور اسلام آباد موٹر وے کے سکھیکی سروس  ایریا  میں  کارروائی   کرتے  ہوئے  مسافروں کو مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے  ،مجموعی طور پر دو لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کئےگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ نے کہا کہ مسافروں کو لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔