ملتان؛شجاع آباد میں باران رحمت، موسم خوشگوار ہو گیا

345

ملتان، 20  اگست (اے پی پی): شجاع آباد میں باران رحمت شروع، شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری و ساری ہے،  جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ  موسم بھی خوشگوار ہوگیاہے ۔

بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں  جبکہ گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے۔