پنڈی بھٹیاں؛دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی رقبہ دریا برد ھونے لگا 

213

پنڈی بھٹیاں،22 اگست (اے پی پی ): دریائے چناب میں ہندوستان کے بغیر اطلاع زیادہ مقدار میں پانی چھوڑنے سے   دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب  آ گیا ہے  ،جس کے  باعث  دریا کنارے آباد گاؤں محمود پور شریف کے رقبے  سمیت  زرعی رقبہ دریا برد ھونے لگا ہے  ۔

نچلے درجے کے سیلاب سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا کی نظر ہو چکی ہے،  جبکہ  مزید رقبہ  زیر اب  آنے  سے   علاقہ  مکین پریشان ہیں۔