ملتان،24 اگست(اے پی پی ): سورج کنڈ روڈ کی تعمیر کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک تعمیراتی کام کا جائزہ لینے سورج کنڈ روڈ پہنچ گئے، اے سی سٹی عابدہ فرید، ایم ڈی واسا مشتاق خان، ایکسین ایم ڈی اے منعم سعید بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کارپٹنگ مکمل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور سڑک کی کارپٹنگ کا کام مکمل کرنے کے لئے72 گھنٹوں کا ٹارگٹ دیا ،انہوں نے کہا کہ 8 محرم سے قبل سڑک ہر صورت سڑک مکمل کی جائے، سڑک کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
عامر خٹک نے کہا کہ سیوریج سے متاثرہ شاہراہ کا 400 فٹ حصہ بھی ستمبر کے پہلے ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔
ایکسین منعم سعید نے کہا کہ سڑک کی تعمیر دئیے گئے ہدف کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔ ایم ڈی واسا مشتاق خان نے کہا کہ واسا نے سڑک کے400 فٹ حصے پر سیوریج لائن بچھانے کا پلان تیار کر لیا ہے،تمام پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔











