اسلام آباد ، 25 اگست (اے پی پی): وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا۔شیخ رشید احمد کی صحت سے متعلق پوچھا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔











