ٹوبہ ٹیک سنگھ،25 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جلوسوں، امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ کیلئے چاروں تحصیلوں میں قائم کنٹرول رومز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عاشورہ کے ایام میں 24 گھنٹے کنٹرول روم میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی ۔
ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ پرامن محرم الحرام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،کنٹرول رومز میں تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں ۔











