ملتا ن: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے علمائے کرام کے وفد کی    ملاقات

105

ملتا ن، 26 اگست (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے علمائے کرام کے وفد نے    ملاقات کی ہے ۔ملاقات  میں معروف عالم دین قاری  محمد حنیف جالندھری اور علامہ فاروق خان سعیدی وفد میں مولانا خالد محمدد ندیم،مولانا عثمان پسروری ،ایوب مغل اور محمد سلیم بلالی بھی شامل تھے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس پوری طرح الرٹ ہے ضابطہ اخلاق پر مکمل  پابندی کرائی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان میں مثالی امن کے قیام میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا اہم کردار ہےشہر اولیاء میں محبت،رواداری اور برداشت کے کلچر کا معترف ہوں۔

 قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک بہت بڑا سانحہ تھانواسئہ رسول کی قربانی ہمیں سچ کے لئے ڈٹے رہنے کادرس دیتی ہے ۔پاکستان کے استحکام اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، بیرونی طاقتیں پاکستان میں مسالک کے درمیان نفرتیں پھیلانے میں ناکام رہیں گی حکومت دیگر مسالک کی دلآزاری کرنے والے بیرونی آلہ کاروں پر کڑی نظر رکھے۔

  اس موقع پر علامہ فاروق خان سعیدی نے فرمایا کہ ضلع میں امن برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہیں جبکہ

محرم الحرام کے دوران امن کی لئے ہماری ضرورت پڑی تو لبیک کہیں گےاسلام ہمیں امن،محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے تمام مسالک کے علماء اور اکابرین ایک دوسرے سے احترام کے رشتے سے منسلک ہیں۔