کمشنر  ملتان کا   محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ

104

خانیوال،26اگست(اے پی پی ): کمشنر ملتان شان الحق اور آرپی او نے6 محرم الحرام کے جلوس کی سخت سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا ۔ دورہ  کے دوران ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر،  عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم ، ممبران امن کمیٹی ہمراہ تھے۔

کمشنر اور آر پی او نے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کو   چیک کئے، کمشنر اور آر پی او کی بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کوشاباش دی۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کے بارے کمشنر اور آر پی او کو بریفنگ دی۔کمشنر اور آر پی او نے جلوس میں  کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل کا بھی جائزہ لیا  اور  ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ  کیا۔

  ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کا امن وامان برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ  اور پولیس کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے ۔محرم الحرام میں عزادوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کا چیلنج بھی ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔