سندھ کی قوم پرست جماعت کو چھوڑ کر پانچ نوجوانوں نے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی

125

جیکب آباد،26اگست(اے پی پی):  جیکب آباد،سندھ کی قوم پرست جماعت کو چھوڑ کر پانچ نوجوان قومی دھارا میں شمولیت اختیار کرلی۔ جیئی سندھ قومی محاذ قوم پرست جماعت کے سرگرم پانچ کارکنان خالد دایو،منظور سولنگی،عزیز سیال،شعیب دایو،تاج محمد نے قوم پرست جماعت کو چھوڑ کر قومی دھارا میں شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے جیکب آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے جیئی سندھ کی جماعت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے،وہ پاکستان کے خلاف نعرے اور کارکنان کو تیار کر رہی ہے،انہونے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے آئین اور منشور کو مانتے ہیں اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاکر کہا کہ ہم اپنے اور ساتھیوں کو بھی قومی دھارا میں شمولیت اختیار کرواکر ملک پاکستان کی خدمت اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں گے