پشاور، 27اگست(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نےجمعرات کو یہاں ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعئی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعئی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ضیاء اللہ بنگش نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار بڑھانے کے لیے ریسرچرز کو اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کوخیبرپختونخوا کے ان تمام ریسرچرز جنہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعتی پیداوار بڑھانے سے متعلق ریسرچ کی ہو ان کے لیے سیمینار / کانفرنس منعقد کرانیکی ہدایت کی جہاں وہ اپنے آئیڈیاز پیش کرسکیں۔
محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اس پر ریسرچ کرنے سے متعلق تمام یونیورسٹیوں کو ٹاسک دے گی اور خیبرپختونخوا حکومت ریسرچرز کی رسرچ سے استفادہ حاصل کر کے اقدامات اٹھائے گی۔
اجلاس میں سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا مختیار احمد، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان اور دیگر ریسرچرز نے شرکت کی۔











