پشاور، 28اگست(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس اورصی تی ڈی پشاور نے اہم کاروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور تین دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
اس کاروائی کے بارے میں پشاور پولیس لائنز میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ متنی کے علاقہ سے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود برآمد کرلی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے جنکا تعلق ضلع خیبر اور ضلع مہمند سے ہے۔











