تھرپارکر، 28 اگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی زیر صدارت مقامی تنظیموں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تھرپارکر میں کام کرنے والی مقامی تنظیموں تھردیپ، تھر فاٶنڈیشن، سکار، ہینڈز اور دیگران کے رہنماؤں کو کہا کہ اس وقت حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے تھر کے کافی لوگ مشکلات میں ہیں ، ان کی مدد کہ لیے آپ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، تاکہ ان کی اس مشکل وقت میں مدد کر سکیں، انہوں نے کہا کہ ہر ایک تنظیم اپنی طرف سے دس دس ہزار کاراشن بیگ ضلعی انتظامیہ کو دیں، جو اس مشکل کی گھڑی میں بارش سے متاثر ہونے والے لوگوں میں تقسیم کیے جائینگے، اس موقع پر مقامی تنظیموں کےتمام رہنماؤں نے مدد کرنے کی یقین دیہانی دلائی اور جلد راشن بیگ دینے کا واعدہ بھی کیا۔











