بورے والا: ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد، مقررہ راستوں پر رواں دواں

101

بورے والا، 30اگست(اے پی پی):ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی دسویں محرم، یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہوا۔جس میں کپڑا مارکیٹ چوک پر شیعہ ذاکر علامہ نادر عباس کانجو نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

عزاداروں نے نوحہ خوانی کے علاوہ زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی،سول سوسائٹی اور دیگر نمائندہ تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جاتی رہی جبکہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی ہر ممکن انتظامات کئے گئے تھے۔