یوم عاشور: امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے: آر پی او مردان شیر اکبر خان

118

نوشہرہ، 30اگست(اے پی پی): ریجنل پولیس افیسر مردان شیر اکبر خان نےیوم عاشور پر نوشہرہ کے امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شیر اکبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ امام بارگاہوں کے چاروں اطراف فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امام بارگاہوں کو آنے جانے والے راستوں،جلوس کی گزرگاہوں اور چھتوں پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہیں۔

آر پی او نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں کے اردگرد اور جلوس کے گزرگاہوں پر بم ڈسپوزبل یونٹ کے ذریعے باریک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے اور ڈرون کیمرے کے ذریعے جلوس کے گزرگاہوں کے سکیورٹی کی مانیٹرنگ بھی  کی جا رہی ہے۔

ریجنل پولیس افیسر مردان شیر اکبر  خان نے یوم عاشور کے حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے اہل تشیع کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین،ASP کینٹ بلال احمد اور دیگر پولیس افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔