پشاور، یکم ستمبر(اے پی پی) :صوبائی وزیرتعلیم اکبر ایوب خان کی زیر صدارت مانسہرہ ماڈل سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں مانسہرہ ماڈل سکول میں داخلے اکتوبر سے شروع کرنے اور داخلوں کے لئے اشتہار اسی مہینےجاری کرنے کی گفتگو کی گئی ۔
وزیرتعلیم اکبر ایوب خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ ماڈل سکول کا نام تبدیل کر کے کہ فاطمہ جناح پبلک سکول رکھ دیا جائے اور سکول کے وائس پرنسپل کی پوسٹ پر لازماً خاتون وائس پرنسپل کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں 70 فیصد بورڈنگ اور 30 فیصد ڈی سکالرز بچیوں کو داخلہ دیا جائے اور اکتوبر کے مہینے سے ساٹھ (60) بچیوں کے ساتھ سکول کھول دیا جائے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سٹاف کی تمام تر بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔











