وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب،معاون خصوصی ندیم بابر سے وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کی ملاقات

87

پشاور،01 ستمبر(اے پی پی) : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر سے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے  منگل  کو یہاں ملاقات کی،ملاقات  میں  پشاور اور صوبے میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت  سمیت خیبرپختونخوا کے خالص بجلی منافع بارے امور اور کرک کو ریلیٹی کی ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے کو آئل اینڈ گیس ریلیٹی کی مد میں بھی فنڈز بروقت جاری کیے جائیں جبکہ  صوبائی وزید تعلیم اکبر ایوب نے بھی خیبرپختونخوا کو بجلی اور گیس رایلٹی کی ادائیگی میں حائل مسائل جلد حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔

 ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، وفاقی سیکرٹری توانائی بھی اجلاس میں موجود تھے۔