شجاع آباد،01 ستمبر (اے پی پی): گزشتہ رات بارش برسنے سے شہر کے کئی مقامات پر بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے میونسپل کمیٹی سے شہر کی سڑکوں اور دوسرے اہم مقامات سے پانی کی نکاسی کا عمل فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔











