ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کا کنڈ سرگانہ کا دورہ، ممکنہ  سیلا ب  کی  صورتحال  کا    جائزہ

130

 

خانیوال،02 ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کا اچانک کنڈ سرگانہ کا دورہ کیا۔دورہ کی دوران ڈپٹی کمشنر نے زمیندارہ بند پر پڑنے والے شگاف اور امدادی کارروائیاں کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنرز کبیروالا، میاں چنوں  اور  ایریگیشن حکام ہمراہ تھے۔

ایریگیشن حکام و دیگر محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے   کہا کہ سیلاب بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چوکس ہے، فی الحال ڈیموں سے پانی کی آمد میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  دریائی علاقوں میں محکمہ صحت ، لائیو سٹاک سمیت دیگر محکوں کے کیمپ مکمل فعال ہیں، کنڈ سرگانہ شگاف کے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ دریائے علاقوں میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلِئے ویکسینیشن مکمل کرلی گئی، محکمہ صحت نے ضروری ادویات بھی ریلیف کیمپس پر پہنچادیں ۔