ملتان؛ ضلعی انتظامیہ دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامات کے لئے متحرک ہو  گئی

138

ملتان،02ستمبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر انتظامات کے لئے متحرک ہو  گئی ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرسیلاب   کے فوکل پرسن  اے ڈی سی ریونیو طیب خان  نے   مختلف کیمپس کا دورہ کیا ،ضلع  کے  تمام اسسٹنٹ کمشنر بھی اپنے  اپنے   ایریاز میں انتظامات میں مصروف عمل رہے۔

طیب خان نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ دریائے چناب میں ملتان کی حدود سے اس وقت2 لاکھ5 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔آئند 24 گھنٹے تک ملتان کی حدود میں پانی کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا اخراج1 لاکھ64 ہزارکیوسک سے نیچے چلا کیا ہے۔

اے ڈی سی ریونیونے کہا کہ ضلع ملتان میں سیلابی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہےلوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہےنشیبی علاقوں سے  لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کا عملہ لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کررہا ہے۔

 طیب خان نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مویشیوں کی ویکسینیشن جاری ہےریونیو سٹاف کیمپس میں ڈیوٹی پر مامور ہےمحکمہ صحت کی طرف سے لگائے کیمپس میں تمام ادویات کا سٹاک موجود ہے۔