ہم جس طرح ملک سے کورونا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ایک دن ملک کی ترقی میں رکاوٹ کرپشن کو بھی شکست دیں گے: حاجی جاوید اختر انصاری

100

ملتان03،ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی عوام دوست اور منصفانہ پالیسیوں کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب  میں جلد بلدیاتی الیکشن ہونگے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل میں رہ کر کورونا کوشکست دی ہے اور اب ہمارے ملک بھر میں سکول و  کالجز اور یونیورسٹیاں کھلنے جارہی ہیں،ہماری حکومت نے سمارٹ لاک ٹاون کی بنیاد رکھی جس کی  دنیا بھر نے تقلیدکی،ہم جس طرح ملک سے کورونا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ایک دن ملک کی ترقی میں رکاوٹ کرپشن کو بھی شکست دیں گے،بلدیاتی الیکشن میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹیں دینگے اور ان کی مکمل سپورٹ بھی کرینگے، کارکن عوام سے رابطہ میں رہیں کیونکہ ان کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر پارٹی کارکن ملک محمد اقبال عاربی، چوہدری غلام قادر، شکیل سخاوت، رانا اعجازالحق،چوہدری غضنفر عمران، ڈاکٹر علی اکبر انصاری، عباس ڈوگر،چوہدری ثناءاللہ،یونس انصاری،خرم خان اور مقبول انصاری  نے بھی شرکت کی۔