ٹوبہ ٹیک سنگھ، 03 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،پنجاب میونسپل سروسز پروگرام ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال و اجراء بارے میں بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ منصوبے میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر ہر صورت مکمل کئے جائیں گے ۔
اے ڈی سیز، ڈی ایم او سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔











