حکومت  سولر انرجی کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبہ جات شروع کر رہی  ہے؛ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

98

لاہور، 3 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ہے کہ سولر توانائی کو 2030 تک 18 میگا واٹ تک لے جائیں ہم سولر انرجی کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبہ جات شروع کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے 23 روپے فی یونٹ سولر انرجی کا ریٹ رکھا تھا ہم نے اسے 6 روپے تک گرایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب  نے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ یو ای ٹی کالا شاہ میں  اے سی ٹیسٹنگ لیب کا دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدے بھی دوبارہ سے درست کئے ہیں، ہمارے مقصد صرف توانائی کا حصول نہیں بلکہ سستی بجلی مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں انرجی ریسرچ کے ماحول کو سازگار بنا رہے ہیں آنے والے دنوں میں پاکستان انرجی ریسرچ ٹیکنالوجی کو ایکسپورٹ کرے گاہم انرجی مارکیٹ کو کھولنے جا رہے ہیں، کنٹریکٹ اور معاہدے تبدیل کررہے ہیں۔