ملتان ، 04 ستمبر(اے پی پی): نئے تعینات کمشنر جاوید اختر محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، کمشنر جاوید اختر محمود نے سیٹ سنبھالتے ہی سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ اولیاء کرام کی دہرتی کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے، کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے عادی افسر و اہلکار احتساب کیلئے تیار رہیں۔
کمشنر ملتان جاوید اختر محمودنے کہا کہ ڈویژن میں مثالی صفائی،بیوٹیفکیشن اور انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ ہوگی۔











