وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، ملکی ترقی و خوشحالی انکا مشن ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

121

لاہور، ستمبر 4(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی۔گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی سیاسی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کچھ لوگ ملکی ترقی اور کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی، ملکی ترقی و خوشحالی انکا مشن ہے۔ چوہدری سرور  نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی مخالفین کو صرف قومی مفادات کا سوچنا چاہیے۔ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے۔مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔