اورکزئی، 04 ستمبر(اے پی پی):پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اپر اورکزئی کڑینہ پہاڑ سے بھاری مقدار میں ہیوی رینج کارتوس، دستی بم اور مارٹر گولہ برآمدکر لئے۔ذخیرہ کیا گیا اسلحہ نامعلوم دہشت گردوں نے کسی تخریب کاری کے غرض سے پہاڑ میں چھپایا تھا۔
ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں ہزاروں ہیوی رینج کے کارتوس، 5 عدد دستی بم ایک عدد مارٹر گولہ شامل ہے۔ یہ ایک ہفتے میں اورکزئی پولیس کی تیسری بڑی کامیاب کارروائی ہے،پہلے دو کارروائیوں میں بھی انٹی ائیر کرافٹ گن ، مارٹر گولے، ہزاروں کارتوس، 3 پیکٹ بارود برآمد کئے گئے تھے۔











