ملتان: پٹرولنگ پولیس  کیجانب سے اگست میں جرائم پیشہ، شرپسند عناصر کیخلاف  842 مقدمات کا اندراج

97

ملتان ، 04 ستمبر(اے پی پی): سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن زبیدہ پروین نے میڈیا نمائندگان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ اگست  2020 میں شاہرات پر سفر کرنے والے1322افراد کو مدد فراہم کی اور 16 گمشدہ/ لاوارث بچے ورثہ کے حوالے کیے ۔

زبیدہ پروین نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے دوران گشت شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے308افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے103مقدمات درج کرکے07 کلاشنکوف ،01رائفل، 16 گن، 78 پسٹل 327گولیاں برآمدکیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 128مقدما ت درج کرواتے ہوئے2227لیٹر شراب 25060 گرام چرس برآمد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پٹرولنگ ٹیمز کیجانب سے 26 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 175 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔