سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی، امداد  کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہےہیں :  وزیر اعلیٰ محمود خان

104

سوات، 4ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد  کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبے میں جہاں بھی سیلاب سے نقصان ہوا ہے، وہاں پر ریلیف کی فراہمی کا کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلی محمود خان نے جمعہ کو یہاں  سوات کے علاقے مدین کے دورےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے علاقے میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، مکانات اور و دیگر نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں سرکاری مشینری نے بر وقت اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ مستقل بحالی کے لیے سروے اور منصوبہ بندی پر بھی کام جاری ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محب اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، ایم پی اے میاں شرافت علی ،کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام،  ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔