اے ڈی سی ریونیوو فوکل پرسن برائے فلڈ محمد طیب خان کا سیلابی علاقے کا دورہ

88

ملتان ، 4ستمبر (اے پی پی ):اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ دریائے چناب میں ضلع ملتان کی حدود میں پانی کے بہاو میں10 ہزار کیوسک کمی واقع ہوئی ہے۔

12 گھنٹے بعد پانی کے بہاو میں واضح کمی آنا شروع ہو جائے گی دریائے چناب سے اس وقت سوا دو لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے،اے ڈی سی ریونیو طیب خان نے کہا کہ محکمہ انہار کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے تین لاکھ کیوسک پانی نچلے درجے کے سیلاب میں شمار کیا جاتا ہے۔دریائے چناب کا پانی حفاظتی بندوں کے اندر بہہ رہا ہےشجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی صورتحال کنٹرول میں ہے

تین یوم کے دوران ایمرجنسی1122 نے280 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ کہ ایمرجنسی ریسکیو نے120 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا ہےایک مریض کو نشتر ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے محکمہ لائیو سٹاک نے تین یوم میں1694 جانوروں کی ویکسی نیشن کی ہے ویکسی نیٹ کئے گئے مویشیوں میں 1420 چھوٹے اور274 بڑے جانور شامل ہیں خان بیلہ جلالپور پیروالا میں175 اور غازی پور شجاع آباد میں300 جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی خان پور قاضیاں میں550 اور قاسم بیلہ میں 124جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی۔