وفاقی وزیر ِ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر کی کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملاقات

93

کراچی، 05 ستمبر (اے پی پی ): گزشتہ طویل عرصے سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ اور دیگر انتظامی امور پر سپریم کورٹ کے نوٹس اور کراچی الیکٹرک انتظامیہ کی طرف سے حکومت سے کیے جانے والے وعدوں اور تحفظات کو دور کرنے کا جائزہ لینے کے لیئے وفاقی وزیر ِ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر نے کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ سے ملا قات کی ۔

 ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزیر ِاعظم عمران خان کی کراچی آمدسے قبل کے الیکٹرک  انتظامیہ سے ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ کراچی کے لوگوں کو کےالیکٹرک کی جانب سے جو مشکلات کا سامنا گزشتہ کئی عرصے سے کرنا پڑھ رہا ہے اُ س میں ریلیف فراہم کیا جا ئے اس حوالے سے کے ای انتظامیہ سے ملاقات میں جو فیصلے ہوئے ہیں وہ آج وزیر ِاعظم کے سا منے رکھے جائینگے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر بجلی کے مسائل پر سندھ اور وفاقی حکومت کی   بھی ملاقات  ہو  گی جس میں کے ای کے انتظامی معاملات کی درستگی یا  کسی حل کی طرف پیش رفت کی جائے گی۔

 ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یکم ستمبر کو سپریم کور ٹ کی پیشی کے دوران چار احکامات میں سے ایک یہ  بھی ہے کہ کے، ای کے لائسنس کی شکوں میں اگر ترمیم کی ضرورت ہے تو وہ بھی کی جائے ۔

   اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی عوام کی پریشانیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمارے پاس اب یہ صورت حال پیدا ہو گئی ہے کہ سنجیدگی سے اس بات کا فیصلہ کیا جا ئے کہ آئندہ کراچی کی بجلی کے اختیارات اسی انتظامیہ کے پاس رہنے دیئے جائیں یا اسے حکومت کو سنبھال لینا چاہیے۔