وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

110

کراچی، 5 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہفتہ کو کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کے کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے۔ اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کے مجھے خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالہ کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اجلاس میں وفاقی وزراءشبلی فراز، اسد عمر، سید علی زیدی، امین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراءسید غنی، ناصر شاہ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔